• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسترد ووٹوں کا معاملہ، پی پی منگل یا بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریگی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں مسترد کیے گئے سات مسترد ووٹوں کیخلاف منگل یا بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریگی۔ ذرائع کے مطابق قانونی چارہ جوئی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹ کے تین سابق چیئرمینوں اور ایک سابق گورنر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تھی جن میں فاروق ایچ نائیک، سید نیئر بخاری، رضا ربانی اور لطیف خان کھوسہ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قانونی ٹیم نے مسودہ تیار کرلیا ہے۔تاہم ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست (آج)پیر کو دائر کئے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین