• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کسانوں کا ا حتجاج جاری، پارلیمنٹ کے باہر منڈی لگانے کا اعلان

نئی دہلی(این این آئی )بھارتی کسانوں کے احتجاج کو 108روز ہو گئے، کاشت کاروں نے بھارتی پارلیمنٹ کے باہر منڈی لگانے کا اعلان کر دیا۔ دہلی کے اردگرد بارڈر پر مظاہرین نے مستقل گھر بنانا شروع کر دیئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کسانوں کے ارادے بھی پکے اور اب مکان بھی پکے کر لیے۔ کسانوں کی جانب سے موسمی حالات سے بچنے کیلئے انتظام کیا جارہا ہے۔کسان رہنمائو ں نے ریاستی الیکشن میں مودی کا گھمنڈ توڑنے کے مختلف ریاستوں کے دورے بھی شروع کر دیئے۔ کاشتکاروں نے بھارتی پارلیمنٹ کے باہر منڈی لگانے کا اعلان بھی کیا ہے ۔ پنجاب، ہریانہ میں ہونے والے کاشتکاروں کے جلسوں میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔کارکنوں کا کہنا تھا کہ مذاکرات ضرور کریں گے لیکن مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تازہ ترین