• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن آج ہوگا

کراچی (نیوز ڈیسک) گجر نالہ پر تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری مکمل ، آپریشن آج سے ہوگا ، گجر نالے کو تین حصوں میں تقسیم کردیا گیا، پہلا حصہ شفیق موڑ سے لنڈی کوتل چورنگی تک کو بنایا گیا ہے، دوسرا حصہ لنڈی کوتل سے ڈی ایم سی آفس تک کو بنایا گیا ہےجبکہ تیسرا حصہ ڈی ایم سی آفس سے لیاری ندی تک کو بنایا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ، لیاقت آباد، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد آپریشن کے فوکل پرسن مقرر، سینئر ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات بشیر صدیقی آپریشن کی قیادت کریں گے، محکمہ انسداد تجاوزات بشیر صدیقی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ آپریشن کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور پیر کی صبح ہی آپریشن شروع کردیا جائے گا۔

تازہ ترین