• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم اسٹار معمر رانا کا والدہ کیلئے جذباتی پیغام

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا نے سوشل میڈیا پر اپنی مرحوم والدہ کے لیے جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

معمر رانا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماضی کی اپنی یادگار تصویر شیئر کی جس میں اداکار کے ساتھ اُن کی مرحوم والدہ بھی موجود ہیں۔


اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے یہ کہتے ہوئے بےحد افسوس ہورہا ہے کہ میری والدہ انتقال کرگئی ہیں۔‘

معمر رانا نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری والدہ کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھیں اور اُن کی مغفرت کے لیے دُعا کریں۔‘

اداکار نے والدہ کی یاد میں جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’مومی! آپ سے بہت پیار کرتا ہے۔‘

دوسری جانب سابقہ اداکارہ نور بخاری نے معمر رانا کی والدہ کے انتقال پر شدید تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹ میں لکھا کہ ’آپ کی والدہ کے انتقال کی خبر سُن کر بہت دُکھ ہوا۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ اُن کا آگے کا سفر آسان کرے۔‘

واضح رہے کہ معمر رانا کی والدہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شفقت رانا کی اہلیہ شدید علالت کے بعد گزشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئی تھیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق وہ لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں،

تازہ ترین