• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گل پر حملے کا مکمل منصوبہ بنایا گیا تھا: حماد اظہر

وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ شہباز گل پر حملے کی مکمل منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

انہوں نے شہباز گل کے لاہور ہائیکورٹ جانے سے قبل کیے گئے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’صاف ظاہر ہے کہ شہباز گل پر حملے کی مکمل پلیننگ کی گئی تھی۔‘

حماد اظہر نے یہ بھی لکھا کہ ‘جس طرح جاوید لطیف کے پاکستان مخالف بیان کا ایک ایک لفظ ان کی پارٹی قیادت کے حکم پر پوری تیاری کے ساتھ بولا گیا۔‘

خیال رہے کہ عدالت میں پیش ہونے سے قبل ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل نے بتایا تھا کہ انہیں صحافی دوستوں سے پتہ چلا کہ مسلم لیگ ن کے غنڈا گروپ نے ان پر حملہ کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔


واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل پر لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں دو انڈے اور سیاہی پھینکی گئی، شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگی۔

شہباز گل نے کہا کہ اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے، یہ غنڈہ گردی ہے، ہم ایک تھپڑ کےجواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک گالی کےجواب میں دس گالیاں بھی نہیں دیں گے۔ غنڈہ گردی کی تربیت نہیں دیں گے، سیاست کریں گے۔

تازہ ترین