• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود فلم کی شوٹنگ کرنے پر بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے ساتویں سیزن کی فاتح ماڈل اور اداکارہ گوہر خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود شوٹنگ پر جانے کی وجہ سے گوہر خان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

بی ایم سی کے عہدیدار نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ جب اُنہیں معلوم ہوا کہ گوہر خان کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں تو وہ اداکارہ کے گھر گئے لیکن گوہر خان اپنے گھر موجود نہیں تھیں۔

اُُنہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ گوہر خان فلم کی شوٹنگ کے لیے باہر گئی ہوئی ہیں اور اس کے بعد ہی ہم نے اداکارہ کے خلاف ایف آئی آرے درج کی۔

دوسری جانب ابھی تک گوہر خان کی جانب سے اس واقعے پر کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی اداکارہ نے اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گوہر خان کے والد ظفر احمد خان شدید علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

والد کے انتقال کی خبر گوہر خان اور اُن کے شوہر زید دربار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔

تازہ ترین