آپ آف لائن ہیں
پیر6؍رمضان المبارک 1442ھ 19؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

لیگی کارکنوں کی جانب سے پھینکی گئی سیاہی سے شہباز گل کی بائیں آنکھ متاثر


مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے پھینکی گئی سیاہی سے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی بائیں آنکھ متاثر ہوگئی۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا لاہور کے میو اسپتال میں چیک اپ کیا گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سیاہی میں موجود کیمیکل نے شہباز گل کی آنکھ میں انفیکشن کردیا۔

ڈاکٹرز نے شہباز گل کی بائیں آنکھ پر ٹریٹمنٹ کے بعد پٹی لگادی۔

واضح رہے کہ شہباز گل پر لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں دو انڈے اور سیاہی پھینکی گئی، شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگی۔

شہباز گل نے سیاہی پھینکنے کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے، یہ غنڈہ گردی ہے، ہم ایک تھپڑ کےجواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے۔

قومی خبریں سے مزید