• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے خلاف بالی ووڈ کے لوگوں نے سازش کی، اور مالی نقصان پہنچایا، گووندا

بالی ووڈ کے سینیئر اداکار گوندا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ میں ان کے خلاف سازش کی گئی اور گزشتہ عشرے کے دوران  انکے تقریباً 16 کروڑ روپے ڈوب گئے۔

گووندا 90 اور 2000 کے عشرے کے دوران فلموں میں مزاحیہ اداکاری کے حوالے سے مشہور رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ جب اپنے ہی پرائے ہوجائیں تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے، سازش کرنے والے فلم انڈسٹری کے ہی لوگ ہیں، جنھوں نے مجھے جان بوجھ کر سائیڈ لائن کردیا ہے جس کے نتیجے میں انھیں کافی مالی نقصان ہوا ہے۔ 

ایک انٹرویو میں گوندا نے حال ہی بننے والی قلی نمبر ون کے ری میک کے حوالے سے کچھ بھی کہنے سے انکار کیا، یہ فلم گوندا کے ایک زمانے کے ساتھی کریٹیو پارٹنر ڈیوڈ دھون نے ڈائریکٹ کی۔


یہ ری میک گوندا کی 1995 کی ہٹ کامیڈی فلم پر بنائی گئی ہے اور اس میں مرکزی کردار ورون دھاون نے کیا ہے۔

اس موقع پر گوندا نے کہا کہ وہ کبھی بھی دوسروں کے خلاف کچھ نہیں بولتے جبکہ دوسرے اکثر میرے بارے میں باتیں کرتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین