• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ کا دوسری آنکھ کی سرجری کے بعد مداحوں کو اہم مشورہ

بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی دوسری آنکھ کی سرجری بھی کروالی، تاہم اس کے ساتھ ہی انھوں نے اپنے مداحوں کے لیے اہم پیغام بھی دیا ہے۔

خیال رہے کہ چند ہفتوں قبل امیتابھ بچن نے اپنی ایک آنکھ کی سرجری کروائی تھی، اس حوالے سے انھوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔

پوسٹ کچھ اس طرح کی گئی تھی کہ اُسے پڑھ کر ان کے مداح پریشان ہوگئے تھے۔

تاہم اپنی ایک آنکھ کی سرجری کے بعد انھوں نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کی صحت بہتر ہورہی ہے۔

ساتھ میں بالی ووڈ شہنشاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی ایک اور آنکھ کی سرجری ہونا باقی ہے۔

چند روز قبل انھوں نے اپنی دوسری آنکھ کی سرجری بھی کروالی اور اس حوالے سے مداحوں کو آگاہ بھی کردیا۔

امیتابھ نے بتایا کہ انھوں نے اپنی دوسری آنکھ کا آپریشن کروالیا ہے، اور اب ان صحت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اپنی سرجری کے بعد اب وہ سب کچھ دیکھ سکتے ہیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھ پارہے تھے، جو ایک خوبصورت دنیا ہے۔

ساتھ میں امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو بھی اگر بینائی سے متعلق مسائل پیدا ہوں تو فوراً اس کا علاج کروائیں، ورنہ آپ کی بنیائی بھی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اپنی آنکھوں کی سرجری کے بعد کام پر واپس آگئے۔

انھوں نے اپنے پرستاروں کے لیے ایک تصویر اور ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایسا نظر آرہا ہے کہ امیتابھ ایک نئے پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔

اس سلسلے میں انھوں نے اپنی کام کی جگہ سے ایک جھلک اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

تازہ ترین