آپ آف لائن ہیں
پیر6؍رمضان المبارک 1442ھ 19؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مقبوضہ کشمیر میں طالب علم جہانگیر احمد وانی کو شہید کردیا گیا


مقبوضہ کشمیر میں طالب علم جہانگیر احمد وانی کو شہید کردیا گیا، بھارتی فوج نے جہانگیر وانی کو شوپیاں کے گاؤں رکھ راول پورہ میں جعلی مقابلے میں شہید کیا۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں مسلسل تیسرے روز بھارتی فوج کا محاصرہ جاری ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری شہید ہوگیا، جس کے بعد شہداء کی تعداد 2 ہوگئی۔

بھارتی فوج نے مسلسل تیسرے روز شوپیاں کے علاقے راول پورہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

بھارتی فوج کے محاصرے کیخلاف اہل علاقہ سڑکوں پر نکلے اور احتجاج کیا۔

بھارتی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

قابض بھارتی انتظامیہ نے ضلو شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کررکھی ہے۔ بھارتی فورسز نے ضلع بارہ مولا اور بڈگام کے علاقوں میں بھی محاصرے شروع کردیئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید