• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل ٹیم اڈیالا جیل پہنچ گئی

بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل ٹیم اڈیالا جیل پہنچ گئی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم میں پروفیسر ندیم قریشی اور ڈاکٹر عارف خان شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ سے متعلق فالو اپ چیک اپ کیا جائے گا۔

طبی معائنے کے بعد میڈیکل رپورٹ کمشنر آسلام آباد کو دی جائے گی جبکہ پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے بعد مزید علاج معالجے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید