بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کیلئے کوئی فیملی ممبر اور پارٹی رہنما ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سےاڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ختم ہوگیا، تاہم ملاقات کی فہرست میں شامل رہنما بھی اڈیالہ جیل وقت پر نہیں پہنچ سکے۔
بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، چنگیز خان کاکڑ کے نام بھجوائے گئے تھے، انتظار پنجوتھہ، علی رحمان اور علی اعجاز بٹر کے نام بھی فہرست میں شامل تھے۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل ٹیم اڈیالا جیل پہنچ گئی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم میں پروفیسر ندیم قریشی اور ڈاکٹر عارف خان شامل ہیں۔