• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی انتقام سے سیاسی استحکام نہیں آتا، مریم اورنگزیب

سیاسی انتقام سے سیاسی استحکام نہیں آتا، مریم اورنگزیب


اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏سیاسی انتقام لینے سے سیاسی استحکام نہیں آتا، عدالتی اور انتظامی اصلاحات جعلی وزیر اعظم کے ہوتےہوئے نہیں ہوسکتیں۔ مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین اور ان کی بہن بیٹیوں کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے سے سیاسی استحکام نہیں آتا۔سیاسی استحکام قائد حزبِ اختلاف کو قید کرنے سے نہیں آتا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹ میں منڈی لگانے والوں سے مل کر سیاسی اصلاحات نہیں ہوتیں، اصلاحات کی تجاویزسلیکٹڈ وزیراعظم اورجعلی حکومتوں کو نہیں دی جاتیں۔ عدالتی اور انتظامی اصلاحات جعلی وزیر اعظم کے ہوتےہوئے نہیں ہوسکتیں، عوام کا آٹا،چینی، دوائی، بجلی گیس چوروں سے بات چیت نہیں ہوتی۔

تازہ ترین