• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی یافتہ اضلاع کے برابر لانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں،وزیرزادہ

پشاور ( جنگ نیوز )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی معا ون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی و صوبائی حکومت پسماندہ اضلاع کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ اضلاع کے برابر لانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے اپرولوئر چترال کے عوام کی طرف سے چترال سے شندور روڈ کی منظوری، جس کی کل لاگت 16 ارب 75 کروڑ روپے ہے پر وزیراعظم عمران خان، وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اپر اور لوئرچترال کے عوام کو خوشخبری سنائی ہے کہ چترال سے شندور روڈ کے کی ٹیکنیکل بڈنگز ہو چکی ہے جب کہ فیز- ون میں 36 کلومیٹر روڈ کی فنانشل اوپننگ بھی ہوچکی ہے جسکی کنٹریکٹ عمر جان اینڈ کمپنی نے حاصل کی ہے۔ فیز-ون میں 36کلومیٹر چترال سے شندور روڈ کی تکمیل پر 2 ارب 74 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی جس پر تعمیراتی کام کا آغاز جلد از جلد کیا جائے گا۔وزیر زادہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی قیادت میں چترال کی دیرپا ترقی یقینی بنائی جائے گی۔
تازہ ترین