• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریتا راؤ کے بیٹے کی پہلی جھلک منظر عام پر

بالی ووڈ اداکارہ امریتا راؤ کے بیٹے کی پہلی جھلک منظر عامر پر آگئی جبکہ یہ تصویر اداکارہ کے شوہر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

امریتا راؤ کے شوہر انمول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک خوبصورت اور مکمل فیملی فوٹو شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں امریتا راؤ اور اُن کے شوہر محبت بھری نظروں سے اپنے دل کی دھڑکن یعنی اپنے بیٹے ’ویر‘ کو دیکھ رہے ہیں۔

تصویر میں بالی ووڈ اداکارہ کا بیٹا بھی اپنے والدین کی طرح بےحد خوش نظر آرہا ہے۔

امریتا راؤ کے شوہر نے اس خوبصورت پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہماری دُنیا، ہماری خوشی۔‘

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ میں بیٹے کا نام ’ویر‘ بھی لکھا۔

انسٹاگرام صارفین اور اداکارہ کے مداح اُن کی فیملی فوٹو کو بہت پسند کر رہے ہیں اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بالی وڈ فلم ’میں ہوں نا‘ میں جاندار اداکاری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ امریتا راؤ اور انمول نے سات سال کی طویل دوستی کے بعد 4 سال قبل رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

اداکارہ 2016 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور 4 سال کے بعد اُن کے ہاں سال 2020 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام اُنہوں نے ’ویر‘ رکھا ہے۔

تازہ ترین