قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کے دو کورونا وائرس ٹیسٹ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حسن علی کا ایک ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ دوسرے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز حسن علی کا اب مزید ایک اور کورونا ٹیسٹ ہوگا۔
تیسرے کورونا ٹیسٹ کے نتیجے کے بعد قومی اسکواڈ میں حسن علی کی شمولیت کا فیصلہ ہوگا۔