کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب تھانہ کی حدود میں تین بچوں کے قتل کی لرزہ خیز واردات میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے اہم کامیابی ملی ہے جلد حقائق عوام کے سامنے آجائیں گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تہرے قتل کے کیس میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے اگر یہ بات میڈیا کو بتادی گئیں تو اس سے تفتیش پر اثر پڑے گا۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے نیو سریاب کے علا قےمیں تین بچو ں کےقتل کامعمہ تاحال حل نہیں ہوسکا، پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایاکہ بچوں کےقتل کے معاملےکی تحقیقات جا ری ہیں بچوں کے قتل کے کیس میں خاصی پیش رفت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ نیو سریاب کے علاقے میں منگل کو تیز دھار آلے سے بچوں کو قتل کردیا گیا تھا، واقعہ میں ایک بچی زخمی بھی ہوئی تھی۔