پاکستان ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے انگریزی گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
مہوش حیات نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ یہ میرا پسندیدہ گانا ہے، جسے میں اکثر سنتی رہتی ہوں۔
ادکارہ نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا پسندیدہ گانے کے کچھ اشعار آپ کو گا کر دکھا دیتی ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ میرا پسندیدہ گیت دی بونڈ فلم کا گانا ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ ہے ۔
مہوش حیات کی خوب صورت آواز میں گانا گانے کی ویڈیو کو ان کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں، اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔