• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ای سی نیڈ بیسڈ اسکالرشپ پروگرام 1089 طلبہ انٹرویوز کیلئے شارٹ لسٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایچ ای سی نیڈ بیسڈ اسکالرشپ پروگرام 2021 ء کے تحت 1089 طلبہ انٹرویوز کے لئے شارٹ لسٹ ہوئے ہیںانچارج اسٹوڈنٹس فائینینشل ایڈ آفس جامعہ کراچی ڈاکٹر صدف مصطفی کے مطابق ایچ ای سی نیڈ بیسڈ اسکالرشپ پروگرام 2021ء کے تحت پہلے مرحلے میں جامعہ کراچی کے1089طلباوطالبات کو انٹرویوز کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔مذکورہ اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کی سیمسٹر فیس کی ادائیگی ایچ اسی کی جانب سے اس مد میں موصول ہونے والی گرانٹ سے کی جائے گی نہ صرف یہ بلکہ 10 ماہ تک چھ ہزار روپے وظیفہ بھی ماہانہ بنیاد پر فراہم کیا جائے گا۔

تازہ ترین