• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم کی پیشی، نیب لاہور ریڈ زون قرار، رینجرز تعینات ہوں گے

مریم کی پیشی، نیب لاہور ریڈ زون قرار، رینجرز تعینات ہوں گے 


لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)مریم کی پیشی، نیب لاہور ریڈ زون قرار، رینجرز تعینات ہوں گے،راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ امن و امان خراب کرنیوالوں کیخلاف ایکشن ہوگا، کوررونا ایس او پیز کے خلاف ورزی کی اجازت نہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب پیشی کے معاملے پر پنجاب حکومت نے نیب لاہور کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب آفس کو ریڈ زون قرار دینے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 25 اور 26 مارچ 2 روز کے لئے رینجرز، پولیس نیب آفس اور گردونواح پر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔مبینہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرپنجاب حکومت کی جانب رینجرز کی خدمات لینے کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، کوررونا ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔ 

نیب لاہور کی جانب سے پنجاب حکومت کو درخواست دی گئی، جس میں نیب کو ریڈ زون قرار دینے، رینجر اور پولیس تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

تازہ ترین