اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اسلامی بینکنگ کے حوالے سے اکتوبر تا دسمبر 2020ء کی رپورٹ جاری کردی ہے۔
ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی بینکوں کے ڈپازٹس میں اکتوبر تا دسمبر کے دوران 355 ارب روپے بڑھے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسلامی بینکوں کے ڈپازٹس میں دسمبر 2020 تک 3 ہزار 389 ارب ہوگئے ہیں۔
ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2020ء کے ان 3 ماہ کے دوران اسلامی بینکوں کے اثاثوں میں 12 فیصد اضافہ ہوا جو بڑھ کر 4 ہزار 269 ارب ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اس دورانیے میں 153 اسلامی بینک برانچوں کا اضافہ ہوا، یوں ملک کے 124 دسٹرکٹ میں اسلامی بینکوں کی برانچز کی تعداد 3 ہزار 456 ہوگئی ہے۔