پشاور (خصوصی نامہ نگار) ورکرز ویلفیئر بورڈ سکول وکالج ٹیچرز ایسوسی ایشن نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے صوبائی دفتر میں شدید احتجاج کیا اور مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں سیکرٹری ویلفیئر بورڈ کے دفتر کا گھیرائوکرنے کی دھمکی دیتے ہوئےاعلان کیا کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوں گے سیکرٹری ویلفیئر بورڈ کو دفتر سےجانے نہیں دیا جائے گا۔ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ممبران صوبائی دفتر میں جمع ہوئے اور انہوں نے سروسز رولز کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ایسوسی ایشن کے صدر صدر یونس مروت نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت پہلے ہی ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کے لئے سروسز رولز منظور کئے ہیںجس کی جنرل باڈی میں بھی توثیق کی گئی ہے تاہم مقامی طور پر سیکرٹری نے ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے اس سے پہلے بھی احتجاج کیا ہے مگرسیکرٹری ویلفیئر بورڈ حق دینے سے انکاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات نہیں مانے گئے تو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔ قبل ازیں ملازمین نے دفاتر کی تالہ بندی کی اور دھرنا دیا۔