• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات ایئرپورٹ 17 سال بعد پروازوں کیلئے بحال


17 سال بعد سوات کا سیدو شریف ایئرپورٹ پروازوں کے لیے بحال ہوگیا۔ ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز لینڈ کرگئی۔

سوات ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 650 اسلام آباد سے سوات لینڈ کرگئی۔

پرواز میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر مراد سعید اور وزیر ہوا بازی غلام سرور بھی تھے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سوات پہنچ کر گرین پاکستان وژن کے تحت پودا بھی لگایا۔

ابتدائی طور پر اسلام آباد سے سوات کے لیے ہفتے میں 2 دن پروازیں چلائی جائیں گی۔

اسلام آباد سے سوات کی فلائٹس کراچی اور لاہور سے  آنے والی فلائٹس کے ساتھ کنکٹ ہوں گی۔

تازہ ترین