پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر پارٹی رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے ٹیلیفونک گفتگو میں یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے پر مبارک باد دی۔
انہوں نے پی پی رہنما کو ہدایت کی کہ وہ اپوزیشن کے تمام سینیٹرز کو ساتھ لےکر چلیں کیونکہ حزب اختلاف متحد رہ کر حکومت کو ہر محاذ پر شکست دے سکتی ہے۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی عوام دشمن حکومتی اقدامات کے خلاف ان کی بھرپور ترجمانی کریں گے۔