آپ آف لائن ہیں
پیر28؍شعبان المعظم 1442ھ 12؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی میں ایک کلو چینی 105 روپے کی ہوگئی

مہنگائی نے عوام کو دن میں تارے دکھا دیے، کراچی میں ایک کلو چینی 105روپے تک پہنچ گئی جبکہ مرغی کا گوشت ساڑھے چار سو روپے کلو کا ہوگیا۔

کراچی میں کھانا پکانے کا تیل دو سو اسی روپے لیٹر تک پہنچ گیا۔

ادھر اسلام آباد میں ٹماٹر 70روپے کلو پر آگیا، پشاور میں پھل، سبزی اور دالوں کی قیمتوں میں 10 سے 15روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔

علاوہ ازیں کوئٹہ میں سو روپے کے اضافے کے بعد بکرے کا گوشت بارہ سو روپے کلو اور مرغی کا گوشت چار سو بیس روپے کلو ہوگیا، مہنگائی کی شرح 15فیصد سے اوپر چلی گئی، مہنگائی سے پریشان شہری سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

تجارتی خبریں سے مزید