• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نون لیگ کی نائب صدر کا لہجہ افسوسناک تھا، شازیہ مری

پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ نون لیگ کی نائب صدر کا لہجہ افسوسناک تھا، پیپلز پارٹی کو جو سلیکٹڈ کہے تو اس نے سیاست نہیں پڑھی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ ہم مختلف جماعتیں ہیں، ہمارے نظریات مختلف ہیں، ہم حکومت کو جمہوری طریقے سے ہٹانے کےلیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ ہمیں کسی سے کوئی شکایت نہیں، لیکن افسوس ہوتا ہے، پیپلز پارٹی کو سلیکٹڈ کہنا مذاق سے کم نہیں، اس سے تکلیف ہوتی ہے۔

سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے بتایا کہ آصف زرداری نے 12 سال جیل کاٹی، پریشانیاں جھیلیں، بے نظیر بھٹو کو عدالت سے انصاف نہیں ملا، انہوں نے جلا وطنی اختیار کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اونچ نیچ، اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں،ہم چھوٹی موٹی غلط فہمی پر یہ موومنٹ ختم نہیں کریں گے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ حکومت پرفارم نہیں کر رہی، ہر شعبے میں فیل نظر آ رہی ہے، ہمارا ہدف یہ نالائق حکومت ہے۔

تازہ ترین