• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا


وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کراچی سمیت سندھ بھر میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔

وزیر صحت نے ای پی آئی ہال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور تحفے تقسیم کیے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صوبے بھرمیں 90 لاکھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، 90 لاکھ میں سے 20 لاکھ بچے کراچی میں رہائش پذیر ہیں، جولائی 2020سےاب تک سندھ میں ایک بھی پولیو کا کیس سامنے نہیں آیا۔


دوسری جانب ترجمان ایمرجنسی آپریشن سیل کا کہنا ہے کہ  پولیو رضا کار گھر گھر جا کر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گے، انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان  کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں کورونا ایس او پیزکا بھی خیال رکھا جارہا ہے۔

تازہ ترین