• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: کتے 25 لاکھ، کتوں کے کاٹے کے کسیز کی تعداد سے حکومت بے خبر


سندھ حکومت صوبے میں کتوں کی تعداد سے واقف لیکن کتے کے کاٹے کے کیسز کی تعداد سے بے خبر ہے۔

سیکریٹری بلدیات نے کہا کہ سندھ میں 25 لاکھ آوارہ کتے ہیں جن کو بے اثر کرنے کا بجٹ 92 کروڑ رپے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں 30 ہزار کتوں کو بے اثر کیا جاچکا ہے۔

ایک این جی نے بھی یہی دعویٰ کرکے حکومتی اقدامات پر سوالات اٹھادیے۔


کیا سندھ حکومت کسی اور کا کارنامہ اپنے سر باندھ رہی ہے؟ اگر یہ کام این جی او کا ہے تو سرکاری بجٹ کہاں گیا؟

دوسری طرف آج صوبائی وزیر صحت سے سندھ میں کتے کے کاٹے کے کیسز کی تعداد سے متعلق سوال کیا گیا تو وہ لاعلم نکلیں۔

وزیر صحت سندھ نے اس کے ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ صوبے کے ہر ضلع اور بنیادی مرکز صحت میں کتے کے کاٹے کی ویکسین موجود ہے۔

انہوں نے کتے کے کاٹنے کے اعداد و شمار سے متعلق کہا ابھی نہیں ہیں، کتوں کو مارتے ہیں تو اینمل لور آجاتے ہیں کہ انہیں نہیں ماریں۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ کتا مار مہم کیسے چلائی جائے اس مسئلے کے حل کے لیے لوکل گورنمنٹ کام کررہی ہے۔

تازہ ترین