گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)موسم کے تبدیل ہونے اور مچھر مکھی کی بہتات کی وجہ سے روزانہ اڑھائی سو سے زائد چھوٹے بچے دست الٹیاں ،بخار اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے لایا جارہا ہے ،یہ بات چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر عارف شیخ نے بتائی، انہوں نے کہا کہ زیادہ تر بچے کھانے پینے میں بے احتیاطی صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے بیمار ہو رہےہیں۔