مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّہ نے کہا ہے کہ حکومت اس وقت وینٹی لیٹر پر ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں صرف ایک مسئلہ یعنی استعفوں پر اختلاف رائے ہے۔
رانا ثناء اللّہ نے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے فیصلے کے بعد معاملات آگے بڑھیں گے، حکومت مخالف جدوجہد جاری رہے گی۔
مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّہ کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔
رانا ثناء اللّہ عبوری ضمانت کیس میں عدالت میں پیش ہوئے لیکن عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے بیمار ہونے کی وجہ سے سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔
اس موقع پر رانا ثناء اللّہ کے وکیل نے کہا کہ اے این ایف نے انسداد منشیات کیس میں گرفتار کیا اور منشیات فروخت کا الزام لگایا۔