• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک کے تین حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔تھانہ کورال کے علا قے کھنہ پل پر راہ گیر کو تیز رفتار کار آئی ڈی ایم 7949 نے کچل دیا ،پو لیس نے متوفی عمر حیا ت کے صاحبزادے الفت کی رپورٹپر کارڈرائیور ناصر کے خلاف قتل خطا کا مقدمہ کر لیا ۔اسی تھانے کے علاقے کورال میں سعید اختر نامی شخص موٹرسائیکل کی زد میں آکر زخمی ہو گیا ،پولیس نے زخمی کے بھائی خضر عباس کی رپورٹ پر موٹرسائیکل سوار آفتاب احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ کورال چوک میں گھڑ سواری پر شرطیں لگا کر بے رحمی سے دوڑا نے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تازہ ترین