• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انزلہ حئی

بعض خواتین کو یہ شکایت رہتی ہے کہ گھر چھوٹا ہونے کی وجہ سے تزئین و آرائش صحیح طر ح سے نہیں ہوتی ،جب کہ اس میں کوئی پریشانی کی بات نہیں گھر چھوٹا ہو یا بڑا اس کو سلیقہ مندی سے خوب صورت بنایا جاسکتا ہے ۔کمروں اور ڈرائنگ کے ساتھ ساتھ بر آمدے کو بھی دید ہ زیب بنا نا چاہیے ،کیوں کہ یہ گھر کا مرکزی حصہ ہوتا ہے۔

بر آمدے میں بیچ میں قالین ڈال لیں ۔ اور اس کے ساتھ دیوار پر ایک شیشہ لگالیں ۔اس طر ح یہ جگہ کشادہ لگے گی ۔اگر آپ کے پاس جگہ ہو تو چھوٹا سا دیواری شیلف آویزاں کرلیں۔ اس پر مٹی پلانٹ کی چھوٹی سی بوتل رکھ کر گھرکو ہریالی سے آراستہ کیاجاسکتا ہے ۔ایک دیوار پر خوب صورت سی پینٹنگ بھی آویزاں کرسکتی ہیں لیکن بہت زیادہ بڑی پینٹنگ نہ لگائیں۔

اگر آپ کے گھر میں لکڑی کا فرش ہے تو پھر قالین بیچھانے کی ضرورت نہیں ہے ۔آپ یہاں صرف ایک پلانٹ بھی رکھ سکتی ہیں ۔دو یا تین فٹ لمبے گملےکو cane کی کرافٹنگ سے سجایا جاسکتا ہے ،کیوں کہ سادہ گملا رکھنا اتنا اچھا نہیں لگے گا ۔آپ سرامیکس اور مٹی کے بنے ہوئے گملے بھی رکھ سکتی ہیں ۔ اگر آپ کے گھر کی گیلری کشادہ ہے تو آپ اس کی تزئین و آرائش بھی خوب صورتی سے کرسکتی ہیں۔

یہاں پر آپ خوب صورت چقیں لگا سکتی ہیں ۔اس کے علاوہ چھوٹی سی نشست گاہ بنائی جاسکتی ہے۔ شام کے وقت یہاں بیٹھ کے چائے پی جائے اور ڈھنڈی ڈھنڈی شاموں سے لطف اندوز ہواجائے۔ گیلری میں آپ مطالعہ گا ہ بھی بنا سکتی ہیں ۔چھوٹے چھوٹے گملوں میں جڑی بوٹیاں اور خوب صورت پھول بھی لگا سکتی ہیں ،تا کہ وہاں بیٹھ کر ہریالی کا احساس ہو۔گھر کی سجاوٹ اور آرائش سے خاتون کی سلیقہ مندی اور شوق کی عکاسی ہوتی ہے۔

تازہ ترین