ایران نے بحر ہند میں امریکی برطانوی فوجی اڈے ڈیگو گارشیا پر میزائل داغ دیے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے ڈیگو گارشیا پر 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ڈیگو گارشیا پر میزائل حملہ ثابت کرتا ہے کہ ایرانی میزائلوں کی رینج دشمن کی سوچ سے بھی زیادہ ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اس سے پہلے امریکی اخبار نے ڈیگو گارشیا فوجی اڈے پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کی اطلاع دی تھی۔
امریکی اخبار کے مطابق ایرانی میزائل ڈیگو گارشیا فوجی اڈے کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے۔