• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان علی محمد نائینی کی نمازِ جنازہ ادا

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاسدارانِ انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے ترجمان علی محمد نائینی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ ان کی میت قُم منتقل کر دی گئی جبکہ ان کی تدفین کاشان میں ہوگی۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی کی میت کو مزید خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے شہر قُم منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بعدازاں ان کی میت کو جنوبی شہر کاشان لے جایا جائے گا جہاں ان کی تدفین اور آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔


علی محمد نائینی گزشتہ روز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں میں شہید ہوگئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید