ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اسلامی اور ہمسایہ ممالک کے نام پیغام جاری کردیا۔
اپنے پیغام میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ آپ ہمارے بھائی ہیں، ہمارے درمیان کوئی سنگین تنازع نہیں، ہمارے اختلافات سے صرف صہیونی ریاست ہی فائدہ اٹھاتی ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ اللّٰہ ہمیں طاقت اور اتحاد عطا فرمائے تاکہ اللّٰہ کے رسولﷺ کی تعلیمات کے مطابق عمل کر سکیں۔
علاوہ ازیں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ لگتا نہیں کہ امریکا اپنی جارحیت ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔
جاپانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے صرف جنگ بندی کافی نہیں ہوگی۔