• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگتا نہیں کہ امریکا اپنی جارحیت ختم کرنے کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی

عباس عراقچی — فائل فوٹو
عباس عراقچی — فائل فوٹو

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ لگتا نہیں کہ امریکا اپنی جارحیت ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔ 

جاپانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے صرف جنگ بندی کافی نہیں ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری جنگ نہیں، یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے۔ ہم امریکا سے مذاکرات کر رہے تھے جب امریکا اور اسرائیل نے ہم پر حملہ کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی و اسرائیلی اقدام غیر قانونی، بلاجواز اور بلااشتعال جارحیت کا عمل تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دفاعی اقدامات کر رہے ہیں، جب تک ضروری ہوگا ہم اپنی حفاظت جاری رکھیں گے۔ ہمیں جنگ بندی قبول نہیں کیونکہ ہم گزشتہ سال والا منظرنامہ دوبارہ دہرانے کے حق میں نہیں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگ کو مکمل اور مستقل طور پر ختم ہونا چاہیے۔ اس بات کی ضمانت ہونی چاہیے کہ یہ صورتحال دوبارہ پیدا نہیں ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید