• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ری الیکشن سے بات نہیں بنے گی،وارداتیوں کوحساب دینا ہوگا، مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا اور نون لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ری الیکشن سے بات نہیں بنے گی، وارداتیوں کو ووٹ چوری کا حساب دینا ہوگا۔


سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کےشیروں کو مبارکباد جنہوں نے ووٹ چور ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ن لیگ کے شیروں نے اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ :شاباش ڈسکہ والو، شاباش نوشین، آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کو الیکشن کمیشن کے عملے کو اغواء کرنے کے جرم کا حساب دینا ہوگا۔

تازہ ترین