پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی سے ناراض ہوسکتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کسی ایک کی حمایت نہیں کریں گے۔
جیک آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کوئی ذمے داری لینے کو تیار نہیں۔
وزیر خزانہ کی تبدیلی پر رد عمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جب کوئی مسئلہ ہوتا ہے وہ کسی نہ کسی کو قربانی کا بکرا بنا دیتے ہیں۔