• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم بھارتی گلوکار دلجان کی موت پر غمزدہ

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھارتی گلوکار دلجان کی اچانک موت پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے فیس بُک پر جاری پوسٹ میں کہا کہ دلجان کی اچانک موت کی خبر نے مجھے افسردہ کردیا ہے، بلاشبہ ایک متحرک شخصیت دنیا سے رخصت ہوئی ہے۔

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے دلجان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔



دلجان 2012 میں بھارتی اور پاکستانی گلوکاروں کے مقابلے ’سرکشیترا‘ کے رنر اپ تھے۔ اس پروگرام میں عاطف اسلم پاکستان کی جانب سے میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی گلوکار  دلجان  امرتسر کے قریب کارحادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

 گلوکار دلجان صبح پونے چار بجے گاڑی پر کپور تھلا سے امرتسر جارہے تھے کہ راستے میں جندیالہ کے مقام پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور شدید زخمی حالت میں انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن حالت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں امرتسر اسپتال میں ریفر کر دیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو گئے۔


دلجان نے بھارتی گلوکاری کے مقابلے پر مبنی شو سے شہرت حاصل کی تھی ، دلجان کپور تھلاکے رہنے والے تھے ، گلوکار کی اہلیہ اور بیٹی کینیڈا میں مقیم ہیں اور پانچ اپریل کو بھارت آئیں گی جس کے بعد ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی ۔

تازہ ترین