• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کے مضبوط اُمیدوار اور بالی ووڈ اداکار اعجاز خان نے کشمکش میں مبتلا مداحوں کی پریشانی کو دور کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار ہونے والے اعجاز خان وہ نہیں بلکہ بگ باس 7 کے کنٹسٹنٹ ہیں۔

حال ہی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے منشیات کیس میں بگ باس 7 کے کنٹسٹنٹ اور اداکار اعجاز خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ خبر سوشل میڈیا پر جیسے ہی وائرل ہوئی تو بگ باس کے سیزن 14 کے مضبوط اُمیدوار اور بالی ووڈ اداکار اعجاز خان کے مداح اور دوست تشویش میں مبتلا ہوگئے، اُنہیں این سی بی نے بگ باس 14 کے اعجاز خان کو گرفتار کیا ہے۔

تاہم اعجاز خان نے اپنی مداحوں کی یہ پریشانی دور کرنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اعجاز خان نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے چشمہ پہنا ہوا ہے، تصویر شیئر کرتے ہوئے اعجاز خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں نے اپنے لیے نیا چشمہ خرید لیا ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اگر آپ سب کو ابھی بھی لگتا ہے کہ میں گرفتار ہوگیا ہوں تو آپ بھی چشمہ خرید لیں تاکہ آپ کو سچ نظر آئے۔‘

اس سے قبل اعجاز خان نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’میں گرفتار ہونے والا اعجاز خان نہیں ہوں۔‘

اعجاز خان نے لکھا تھا کہ ’میں اس سب سے تنگ آچکا ہوں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ممبئی ایئرپورٹ سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ٹیم نے بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کے کنٹسنٹنٹ اور اداکار اعجاز خان کے منشیات کیس میں حراست میں لیا تھا۔

منشیات کیس کے معاملے میں این سی بی کی جانب سے اعجاز خان کی 8 گھنٹے تک تفتیش کی گئی جس کے بعد آج اُنہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

تلاشی کے دوران اعجاز خان کی رہائش گاہ سے الپرازولم کی گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

تازہ ترین