• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکتا کپور کی امیتابھ بچن کیساتھ بچپن کی ایک یادگار تصویر

بھارتی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف پروڈیوسر ایکتا کپور نے بالی ووڈ لیجنڈری امیتابھ بچن کے ساتھ اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے۔

ایکتا کپور نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر امیتابھ بچن کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر اور اپنی نئی فلم ’گڈبائے‘ کے کلپ بورڈ کی تصویر شئیر کی جس کا مرکزی کردار لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن ادا کریں گے۔


بھارتی پروڈیوسر ایکتا کپور نےاپنے بچپن کی یادگار تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس طرح سے آغاز ہوا تھا۔‘


ایکتا کپور نے فلم کے کلپ بورڈ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ’اور امید ہے کہ اس طرح چلے گا۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’آخرکار میں ان کے ساتھ کام کررہی ہوں جن کے ساتھ کام کرنے کا مجھے بہت عرصے سے انتظار تھا اور میں نے اسی جنون میں اپنا بچپن گزارا۔‘

امیتابھ بچن کو مخاطب کرتے ہوئے ایکتا نے کہا کہ ’آ پ کے ساتھ کام اعزاز کی بات ہے۔‘

واضح رہے کہ بالاجی ٹیلی فیلمز اور ریلائنس انٹرٹینمنٹ کی فلم ’گُڈبائے‘ کی شوٹنگ آج سے شروع ہوگی۔ اس فلم کے ہدایتکار وکاس بھال ہیں جبکہ اس فلم کے مرکزی کردار سُپر اسٹار امیتابھ بچن اور ساؤتھ انڈین سینسیشن رشمیکا مندانا ہیں۔

تازہ ترین