• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسرائیل جنوبی لبنان پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج مقبوضہ علاقوں سے واپس نہیں جائے گی۔

الجزیرہ کے مطابق لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی تازہ حملوں میں اپنے گھروں کو واپس جانے والے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور 1 زخمی ہوا ہے۔

دوسری جانب بحرین میں ہونے والے اجلاس کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا اور خلیجی اتحادیوں نے آبنائے ہرمز سے آمدورفت پر ایران کی کسی بھی قسم کی فیس یا پابندی کو مسترد کر دیا ہے۔

ادھر ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جس سے خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید