نیویارک کے الخوئی سینٹر کوئنز میں یومِ عاشور کی مجلس کا انعقاد کیا گیا، جس میں نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے شرکت کی۔
میئر ظہران ممدانی آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک مجلس میں موجود رہے اور عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 10 محرم ہمیں امام حسینؓ کے عزم کی یاد دلاتا ہے، جبکہ انصاف ایسی چیز ہے جس کے لیے لڑنا چاہیے۔
میئر ظہران ممدانی نے عاشورہ کی مجلسِ عزا میں اپنی شرکت کی تصویر بھی شیئر کی۔