• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان: اسرائیلی فوج نے گھروں کو مسمار اور نذرِ آتش کردیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے ضلع النبطیہ میں گھروں کو مسمار اور نذرِ آتش کر دیا۔

لبنانی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے) کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے ضلع النبطیہ کی بلدیہ مرکبا میں جاری فوجی کارروائیوں کے دوران متعدد گھروں کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ نذرِ آتش بھی کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ کارروائیاں اسرائیلی فوج کی جاری عسکری سرگرمیوں کے دوران انجام دی گئیں۔

 فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید