• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پونے: منگیتر کے قتل میں ملوث لڑکی سے تحقیقات جاری

— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی شہر پونے میں منگیتر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ سیا گوئل نے کہا ہے کہ وہ چیتن چوہدری سے محبت کرتی تھی اور کیتن اگروال سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیا گوئل نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ جب میں نے کیتن کے سامنے شادی سے انکار کیا تو اس نے کہا کہ اس کا خاندان بااثر اور امیر ہے، اس لیے میں اس سے شادی سے بچ نہیں سکوں گی اور وہ مجھ ہی سے شادی کرنا چاہتا ہے۔

پولیس کے مطابق سیا کے ان دعوؤں کی عدالتی کارروائی میں تصدیق ہونا باقی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ سیا اور چیتن نے مبینہ طور پر لوہ گڑھ قلعے میں کیتن کو کھائی میں دھکا دے کر قتل کیا، پہلی کوشش ناکام ہونے کے بعد دونوں نے دوبارہ منصوبہ بنایا اور واردات کو انجام دیا۔

واضح رہے کہ ابتداء میں مرکزی ملزمہ کی جانب سے واقعے کو حادثہ قرار دیا جا رہا تھا تاہم پولیس کو سیا کے رویے پر شبہ ہوا جس کے بعد تحقیقات کا رُخ بدل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ 7 ماہ کے دوران سیا اور چیتن کے درمیان 2004 فون کالز ہوئیں جن کا مجموعی دورانیہ تقریباً 238 گھنٹے تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید