• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاف پانی ضمنی ریفرنس میں شہباز شریف کی بیٹی کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب

لاہور(نیوزرپورٹر)احتساب عدالت لاہور نے میاں شہباز شریف کے داماد علی عمران اور بیٹی رابعہ عمران کے خلاف صاف پانی ضمنی ریفرنس پر سماعت 24 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے شہباز شریف کی بیٹی کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ،احتساب عدالت کے ڈیوٹی شیخ سجاد احمد نے ریفرنس پر سماعت کی ،دوران سماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما قمر اسلام راجہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم شہباز شریف کی بیٹی اور داماد علی عمران یوسف پیش نہیں ہوئے عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز کررکھا ہے۔مزید برآں احتساب عدالت لاہور میں خواجہ برادران کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی ، ن لیگ کے ایم این اے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق نے احتساب عدالت میں پیش ہوکر اپنی حاضری مکمل کروائی تاہم عدالت میں سماعت بغیر کارروائی 19اپریل تک ملتوی کردی،احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے ریفرنس پر سماعت کی ۔

تازہ ترین