مظفرگڑھ میں ذہنی معذورخاتون نے گلی میں جڑوں بچوں کو جنم دےدیا، ماں اور بچوں کوڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذہنی معذوری کے باعث خاتون کو شوہر چھوڑ کر دوسرے شہر منتقل ہوگیا تھا۔
طبی ذرائع کے مطابق نومولود بچوں کی صحت بہتر بتائی جاتی ہے۔
برطانیہ کی اپوزیشن جماعت لبرل ڈیموکریٹ پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وینزویلا پر امریکا کی جانب سے کیے گئے حملوں اور وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے مبینہ اغوا سے متعلق بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں پر موصول ہونے والا کوئی بھی قانونی مشورہ فوری طور پر عوام کے سامنے لائے۔
گریٹر مانچسٹر میں محکمہ موسمیات نے بولٹن اور شمال مغربی انگلینڈ کے لیے برفباری اور شدید سردی کے باعث ایمبر وارننگ جاری کر دی ہے، جو 9 جنوری تک نافذ العمل رہے گی۔ حکام کے مطابق برف، برفانی ہوائیں اور شدید سرد موسم روزمرہ زندگی کو متاثر کر سکتی ہیں۔
انڈر 19 ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل پاکستان نے 9 وکٹ سے جیت لیا، زمبابوے کو شکست دے دی۔
برطانوی منسٹر فار مڈل ایسٹ ہمیش فالکنر نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ کے لیے امداد اور ٹینٹ روکنا ناقابل معافی ہے۔
برطانیہ کے شہر گریٹر مانچسٹر میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کو مبینہ طور پر ایک خاتون مسافر کو ہراساں کرنے اور اسے پیغامات بھیج کر یہ پوچھنے پر کہ آیا وہ سنگل ہے، پرائیویٹ ہائر لائسنس دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔
مرحوم انتہائی ملنسار اور اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے، ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کو امریکی حکام سے ملاقاتیں اور بات چیت کرنے کے لیے امریکی لابی ہائر کرنا پڑی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 6 بائیو گیس پلانٹس کی منظوری دے دی۔
بنگلادیشی بولر مستفیض الرحمان کو بھارتی لیگ کی طرف کنٹریکٹ ختم ہونے پر پیسے ملنے کا امکان نہیں ہے۔
ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کم وزن والے ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں موٹاپے کے شکار مریضوں کے مقابلے میں اموات کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرعی شعبے میں اصلاحات متعارف کرانا حکومت کی ترجیح ہے۔
برطانیہ میں ہر گزرتی شب کے ساتھ کم از کم درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ رہا ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق مارہم نورفوک میں کل رات درجہ حرارت منفی 12.5 تک جا پہنچا، سردیوں کے سبب بچوں کی کرسمس کی چھٹیاں طویل ہوگئیں۔
وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمیں محمود خان اچکزئی یا کسی بھی فرد پر کوئی اعتراض نہیں۔
اجلاس میں آغا رفیع اللّٰہ نے کہا کہ مجھے ویلفئیر اتاشی کی کارکردگی چاہیے، یہ بتائیں قطر میں کتنے پاکستانیوں کو بھرتی کرایا گیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق آنے والے دنوں میں کوئٹہ، زیارت اور قلات سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
میچ آفیشلز نے نسیم شاہ کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا