جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ ’خُدا اور محبت 3‘ میں تیمور کی والدہ کا کردار ادا کرنے والی سینئر اداکار حنا خواجہ نے ڈرامے میں اپنی والدہ کی شال پہن لی۔
حنا خواجہ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی جو اُن کے ڈرامہ ’خُدا اور محبت 3‘ کے ایک منظر کی ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں حنا خواجہ نے ہاتھ کی کڑھائی والی خوبصورت شال پہنی ہوئی ہے۔
حنا خواجہ نے تصویر کے کیپشن میں والدہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’جب میں خود کو آپ کی شال کی گرمجوشی میں لپیٹتی ہوں۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ ’امّی! میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں۔‘
حنا خواجہ کی اس جذباتی پوسٹ کو انسٹاگرام صارفین کی بڑی تعداد پسند کررہی ہے۔
خیال رہے کہ ’خُدا اور محبت 3‘ نے یو ٹیوب پر بھی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیے ہیں۔
ڈرامہ سیریل ’خُدا اور محبت‘ کا سیزن 3 سیونتھ اسکائی کے نامور پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی کی سربراہی میں بنایا گیا ہے۔
اس ڈرامے کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے جبکہ ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے۔