• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقرا عزیز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 3‘ کی پہلی قسط نشر ہوتے ہی اقرا عزیز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگیں۔

گزشتہ روز جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے سیزن 3 کی پہلی قسط نشر کی گئی تھی جس نے چند ہی گھنٹوں میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔

پہلی قسط نشر ہونے کے بعد جہاں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ پینل پر ’خدا اور محبت 3‘ ٹرینڈنگ کر رہا ہے تو وہیں ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اقرا عزیز بھی گزشتہ رات سے اب تک ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ’خدا اور محبت 3‘ کی پہلی قسط میں ہی اقرا عزیز کی حیرت انگیز اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کا سیزن 3 سیونتھ اسکائی کے نامور پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی کی سربراہی میں بنایا گیا ہے۔

اس ڈرامے کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے جبکہ ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے۔

تازہ ترین