• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دال بہترین غذا اور کئی بیماریوں کی روک تھام میں اہم کردار، ماہر غذائیات

دنیا بھر میں دالیں روز مرہ کے کھانوں میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے، جبکہ برصغیر پاک وہند میں تو اس کا استعمال بہت عام اور گھر گھر میں ہے، اور ہفتے میں کئی بار اسے پکایا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق  اچھی صحت کی تین اہم بنیادوں میں ایسی خوراک شامل ہیں جس میں اول بھرپور غذایت ہو، دوم اچھی معیار کی پروٹین اور فائبر موجود ہو۔ اور یہ تینوں چیزیں دالوں میں بکثرت پائی جاتی ہیں۔ 

ان کا کہنا ہے کہ برصغیر میں پروٹین کی کمی ایک اہم مسئلہ ہے بالخصوص خواتین اسکا زیادہ شکار ہیں، اس مسئلے کا حل اپنی خوراک میں دالوں اور بیسن (جوکہ چنے کی دال سے بنتی ہے) کو شامل کرکے کیا جاسکتا ہے۔


ماہرین نے کہا کہ دالوں میں بہت زیادہ فائبر ہوتا ہے  جوکہ آنتوں  کے لیے بہت مفید ہے اور کیونکہ یہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے تو اس طرح یہ قلب کے لیے فائدہ مند ہے۔ جبکہ دالوں میں گلائیسمک انڈیکس کم ہوتا ہے تو یہ خون میں شوگر کو کنٹرول میں رکھتا ہے، لہٰذا یہ شوگر کے مریضوں کے لیے بہترین غذا ہے۔ 

اس میں آئسو فلاوونس اور پائٹو اسٹرولز شامل ہوتا ہے جو کہ کینسر سے لڑنے میں کارگر اور اسکے امکانات کو کم کرتا ہے۔ اسکے علاوہ دالوں میں وٹامن بی فولیٹ ہونے کی وجہ سے یہ جسمانی خلیوں کی نشوونما اور بڑھتی عمر کے اثرات کی روک تھام کرتا ہے۔

تازہ ترین